منگل 15 جون 2021ء
منگل 15 جون 2021ء

نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کا سدھنوتی سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(دھرتی نیوز)جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی بانی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے سدہنوتی سے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیا۔جے۔کے۔ڈی۔پی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ولید رسول کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی حتمی نامزدگی کا عمل جاری ہے تاہم  معمول کی کارروائی کے بعد نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ چیئرپرسن جے۔ کے۔ ڈی۔پی کی درخواست کو پارٹی کے آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق منظور کر لیا گیا ہے اور فیصلے کا اعلان اسی کے ساتھ کیا گیا ہے۔پارلیمانی بورڈ کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدوار کی حثیت سے نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ چیئرپرسن جے کے ڈی پی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے اور سیکیورٹنائزیشن کے بعد اس پر کارروائی کی گئی جس سے حلقے کی موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتیہوئے فیصلہ کیاگیا۔پارلیمانی بورڈ کے مطابق نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ حلقہ ایل اے 23 سدھنوتی 1 پونچھ 6 سے انتہائی موزوں امیدوار پائی گئی ہیں۔دوسرے تمام ممبران جنہوں نے مذکورہ حلقہ سے درخواست پارلیمانی بورڈ کو دی، ان تمام ممبران سے پارٹی امیدوار کے حق میں درخواست واپس لینے کی گزارش ہے۔پارٹی کیڈر سے درخواست ہے کہ وہ اس حلقہ انتخاب سے نبیلہ ارشاد کو کامیاب بنانیکے لئے محنت کریں۔اس موقع پر نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے پارلیمانی بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سدہنوتی کے عوام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگی اور بھرپور قوت سے الیکشن میں حصہ لونگی۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم