بدھ 04  اگست 2021ء
بدھ 04  اگست 2021ء

چک ہسپتال فنڈزکی منتقلی محکمانہ غفلت ہے،احتجاج کریں گے،عابد حسین عابد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر و آزاد امیدوار اسمبلی برائے حلقہ ایل اے 21 پونچھ 4 سٹی راولاکوٹ سردار عابد حسین عابد نے کہا ہیکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے اداروں کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال چک کے فنڈز کی سدھنوتی منتقلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت وقت اور ادارہ کی مجرمانہ غفلت  کے باعث تعمیراتی کمپنی نے 7 کروڑ روپے لینے کے باوجودچک ہسپتال کا کام شروع نہیں کیا اوربقیہ رقم پلندری منتقل کر دی گئی۔ اس کام میں تعمیراتی کمپنی سمیت محکمہ نے بھی ناانصافی کی ہے۔ ضلع پونچھ کا سب سے بڑا میگا پراجیکٹ جو ہماری انتھک کوششوں اور جدوجہد کے بعد منظور ہوا لیکن تعمیراتی کمپنی نے 7 کروڑ روپے لینے کے باوجودموقع پر کام نہیں کیا اور ہسپتال کا ایک اہم ترین پراجیکٹ التواء کا شکار ہوا اورہسپتال کے منظور شدہ بقیہ پیسے بھی منتقل کر دیئے گئے جو انتہائی ناانصافی اور زیادتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت وقت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال چک کے فنڈز سدھنوتی منتقل کیئے جانے کے بعد اپنے شدید رد عمل کے طور پر کیا ہے۔ سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ اس بارہ میں فوری طور پر احتساب بیورو، الیکشن کمیشن نوٹس لیں تاکہ اس پراجیکٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ کمپنی نے انتی خطیر رقم لینے کے باوجود کام نہیں کیا اور ہمارے راولاکوٹ کے پیسے کیوں منتقل ہوئے؟ یہ انصافی اور ظلم ہے جس کے حوالہ سے ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اس سے قبل کے کوئی بڑے احتجاج کی کال دی جائے فوری طور پر اس ہسپتال کے پراجیکٹ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور فنڈزکی منتقلی کے حوالہ سے معاملہ حل کیا جائے۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم