اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن، پونچھ ڈویژن سے 11 اساتذہ گرفتار

راولاکوٹ ، باغ(دھرتی نیوز ) اساتذہ تحریک کے خلاف آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پونچھ میں بھی کریک ڈاؤن شروع ہے۔ ابھی تک اساتذہ کی کالعدم قرار دی گئی تنظیم سے وابستہ 09 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔راولاکوٹ سے جن اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں مجید سردار (ضلعی صدر )،امان الحق(تحصیل صدر )، نور احمد، شاید رشید خان( پریس سیکرٹری )، شاہد اعظم شامل ہیں۔کھائگلہ سے عبدالباسط،عمر عظیم اور محمد شہزاد جبکہ ہجیرہ سے راشد محمود کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دریں اثناء باغپولیس نے پریس کلب باغ سے صدر ٹیچرز آرگنائزیشن باغ مولانا عبدالمنان گوہر اور سردار نور زمان کو پریس کانفرنس سے قبل ہی گرفتار کرلیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں