اسکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے صدر تاصف شاہین اور جنرل سیکرٹری عامر فردوس اعوان ملازمت سے معطل

مظفرآباد(دھرتی نیوز )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے حکم پر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اسکولزنے اسکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے صدر تاصف شاہین اور جنرل سیکرٹری عامر فردوس اعوان کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔انہیں سول سروسز رولز 1977 کے تحت اسپیشل پاور ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے معطل کیا گیا ہے اور مزید انکوائری کی ہدایت کی ہے۔دونوں معلمین پر 06 سے زائد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دیگر جملہ سرکاری ملازمین جوتنظیم کے عہدیدار ہیں اور اداروں سے غیرحاضر رہے کی بھی رپورٹ طلب کر لی جبکہ جن جن ادارہ جات کے سربراہان بھی ملوث پائے گئے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے سیکرٹری تعلیم سکولز کو احکامات جاری کردئیے۔ تمام اداروں کے سربراہان سے غیر حاضر اساتذہ کی لسٹیں طلب کر لیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں