ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق، ایک زخمی ہو

لائن اف کنٹرول(دھرتی نیوز) راولاکوٹ سے 35 کلومیٹر دور تیتری نوٹ پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری مارے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد قاسم ولد چوہدری محمد دین اور محمد عبید ولد محمد قیوم ساکنان شامل ہیں، زخمی ہونے والے نوجوان کا نام حمید بتایا گیا ہے۔یہ سانحہ ہفتہ کو دن بارہ بجے کے قریب پیش ایا جب یہ نوجوان تیتری نوٹ بیلہ کے مقام پر مویشی چرا رہے تھے اس مقام پر بھارتی فوج نے ایک لائن لگا رکھی تھی جسے کراس کرنے پر فائرنگ کا امکان موجود رہتا ہے۔ہفتے کو ایسا ہی ہوا کہ لائن کراس کرنے پر بھارتی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس ایک شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں