تعلیمی بورڈ میرپور میں 350 اضافی ملازمین کی تقرریوں کا انکشاف

میرپور (دھرتی نیوز) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور میں 350 کنٹریکٹ / ایڈہاک / عارضی اضافی ملازمین کی تعیناتیوں کا انکشاف، یہ تعیناتیاں سابق ادوار میں ہوتی رہی ہیں، 350 اضافی ملازمین کی وجہ سے تعلیمی بورڈ میرپور شدید مالی بحران کا شکار ہے، اضافی 350 تعیناتیوں کی چھان بین کا فیصلہ، ضرورت سے زائد ملازمین کی فراغت کا امکان، اطلاعات کے مطابق تعلیمی بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیوں کو بعض سابق و موجودہ وزراء کی تائید و حمایت حاصل ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق تعلیمی بورڈ میرپور میں صفائی کے عمل کا آغاز کرنے والے ہیں، ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپور میں جاری سیاسی مداخلت کے خاتمہ کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے جس کا جلد نفاذ متوقع ہے، اس پالیسی کے تحت تعلیمی بورڈ میرپور میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے تمام کنٹریکٹ، ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، تعلیمی بورڈ کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت نے سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے آئندہ چند روز میں چند بڑے اقدامات متوقع ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں