راولاکوٹ،بہن نے اتفاقیہ چادر منہ سے ہٹائی تو بھائی کی نعش نکلی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ شہر سے دو کلومیٹر دور کھڑک کے مقام پر دینی مدرسے کا ایک پندرہ سالہ طالب علم احمد جاوید موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے.احمد جاوید ولد محمد جاوید کا تعلق ہورنہ میرہ (آڑ) سے ہے.وہ کھڑک کے ایک دینی مدرسے سے قران پاک حفظ کر رہا تھا کہ ہفتے کو قربانی کا گوشت دینے کے لیے ایک دوسرے بچے کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر آیا کہ موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا .کسی راہگیر نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ان کو بغیر شناخت کے ہی رکھا گیا لیکن اتفاق سے جاں ہونے والے احمد جاوید کی بہن جو اسی ہسپتال میں نرس تھی نے اتفاقآ ان بچوں کے منہ سے چادر ہٹائی تو اپنے بھائی کی نعش دیکھ کر اس کے منہ سے چیخ نکل گئی.دوسرے بچے کی جو زخمی ہے کی شناخت نہیں ہو سکی .احمد جاوید کی ہلاکت کی خبر سن کر گھر میں ماتم کا سماں ہے.حادثے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا.آزاد کشمیر میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں‌کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے لیکن بہت سارے دیگر قوانین کی طرح اس قانون پر بھی عمل نہیں‌ہو رہا اور نہ ہی والدین بچوں کو قانون کا پابند بناتے ہٰں جس کی وجہ سے اآئے دن حادثات ہوتے ہیں÷

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں