راولاکوٹ، قتل کے الزام میں ملزم گرفتار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) راولاکوٹ میں بدھ کی رات کو قتل ہونے والے نوجوان باسط کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پہلے سے حراست میں لیے گے ایک نوجوان عاصم نے قتل اعتراف کر لیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ جمعرات کو ایس ایس پی ریاض مغل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعہ کے بعد میں خود پولیس ٹیم کے ہمراہ جب موقع پر گیا تو ابتدائی چھان بین کے دوران کچھ ایسے شواہد مل گے تھے جس سے خیال کیا گیا کہ عاصم ہی اس قتل میں ملوث ہے ۔ پولیس نے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لیا اور ڈی ایس پی طارق محمود اور ایس ایچ او سٹی کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ اس قتل کا معمہ حل کریں۔ بدھ اور جمعرات کی رات ملزم عاصم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سگریٹ پینے بائر اپنے گھر کے صحن میں آیا تو اسے شک گزرا کہ ایک شخص وہاں سے گزرا ہے۔ وہ گھر کے اندر گیا اپنا پستول لیا اور دوبارہ گھر کے پاس ہی چکر لگا رہا تھا کہ ایک نوجوان کھڑکی سے جھانک رہا تھا ۔ میں نے اسے للکارا تو وہ بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں نے دو فائر کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق فی الحال قتل کے دیگر محرکات کے مطابق کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں