راولاکوٹ۔۔۔ حویلی جانے والی بس حادثے کا شکار،34مسافر زخمی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز )راولاکوٹ سے چند کلومیٹر دور چک بازار کے قریب لاہور سے حویلی جانے والی ایک مسافر بس P-0175 کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد عوام علاقہ اور انتظامیہ کی بروقت کوششوں سے تمام زخمی مسافر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تمام مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور سے حویلی جانے والی یہ مسافر بسیں چھت پر گنجائش سے زیادہ سامان لوڈ کرتی جس کی وجہ سے یہ حادثے پیش آتے ہیں۔ موجودہ بس کا حادثہ بھی سامان کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکنے کے باعث پیش آیا۔ ,,زخمیوں میں محمد انور ولد سیف ادین قوم خواجہ عمر 30 سال ساکنہ کالا مو،محمد شاہد ولد محمد صدیق قوم گجر عمر 24 سال ساکن ممتاز،آباد فارورڈ کہوٹہ ،سپاہی طاہر ولد عبدل حمید ساکن کالا مولا عمر 25 سال ،خدیجہ دختر ساجد قوم چوہان عمر 7 سال ساکن سیڑیاں فارورڈ کہوٹہ
،خادم حسین ولد شاہ محمد خان عمر 40 سال ساکن خورشید آباد ،عدناں فرید ولد محمد فرید قوم قریشی عمر 22 سال ساکن کلساں
،اویس ولد ساجد عمر 2 سال قوم چوہاں ساکں فارورڈ کہوٹہ ،سبیل ولد سید احمد قوم گجر عمر 16 سال ساکن برنگ بن ،عبید ولد خالد قوم چوہاں ساکن سیڑیاں عمر 13 سال ، شوکتد عطا اللہ قوم خواجہ عمر 32 سال ساکن بساہاں شریف، عبد الخناں ولد عدنان قوم بٹ ساکں فارورڈ کہوٹہ عمر 10 سال شدید زخمی ،بابر ندیم ولد خادم حسین قوم گجر عمر 33 سال ساکن برنط بن، یاسر اقبال ولد غلام محمد قوم گجر عمر 30 سال ساکن برنگ بن ،سیاب ولد خالد قوم چوہان عمر 19 سال ساکن سیڑیاں ،بنہ خالد دختر خالد عمر 19 سال ساکن سیڑیاں ، نادیہ زوجہ عدنان قوم بٹ عمر 35 سال ساکن دیگوار ،عابد ہ خاتون زوجہ طاہر حمید عمر 28 سال فارورڈ کہوٹہ
، فلک دختر طاہر حمید عمر 5 سال فارورڈ کہوٹہ ،نور فاطمہ دختر طاہر حمیدعمر 3 سال ساکنفارورڈ کہوٹہ ،عریشا دختر عدنان حفیظ قوم بٹ عمر 6 سال فارورڈ کہوٹہ، سفیہ بیگم ذوجہ خالد عمر 45 سال قوم چوہان ساکن سیڑیاں ،عظمی خالد دختر خالد عمر 23 سال فارورڈ کہوٹہ ، مصطفی ولد مدثر عمر 6 سال قوم بٹ ساکن دیگوار ، نائلہ زوجہ مدثر عمر 38 قوم بٹ ساکن دیگوار، قدسیہ دختر مدثر عمر 8 ماہ قوم بٹ ساکن دیگوار ، ثوبیہ دختر محمد امیں عمر 20 سال قوم مغل ساکن ہوتر فارورڈ کہوٹہ ،عثمان ولد تاج قوم گجر عمر 19 سال ساکن برنگ بن فارورڈ کہوٹہ، حسنیں گیلانی ولد نعمت شاہ عمر 18 سال ساکں بساہاں شریف ، طاہر امیں ولد محمد امین عمر 17 سال قوم مغل ساکن ہوتر،زکی بٹ ولد سیف دین قوم بٹ عمر 24 سال ساکن دیگوار ،صدیق بٹ ولد کریم قوم بٹ عمر 68 سال ساکن دیگوار ،عابد اقبال ولد اقبال عمر 40 سال قوم میر ساکن دیگوار،محمد طارق ولد فتح محمد قوم گجر ساکن برنگ بن شامل ہیں۔ یہ زخمی CMH میں زیر علاج ہیں جبکہ فیاض ولد بشیر عمر 35 سال قوم گجر ساکن پلندری سدھنوتی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں