راولاکوٹ۔۔ پی ڈی اے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نےدوبارہ قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے۔پی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قبل ازیں دو مرتبہ ہونے والی ہڑتال اس وقت کے وزیراعظم صاحبان نے ختم کرواٸی اور وعدہ کیا تھا کہ پی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات حل کیے جاٸیں گے مگر وعدوں کے باوجود بجٹ میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے معاملات حل نہ کیے گٸے۔جس پر آزاد کشمیر بھر کی جملہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ملازمین نے دوبارہ ہڑتال شروع کر دی ہےاور ایک جامع احتجاجی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ آج دفاتر کمپلیکس راولاکوٹ میں پی ڈی اے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر احتجاجی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ ہم گزشتہ دو سال سے پی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ سابقہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور سردار تنویر الیاس نے ملازمین سے ملاقات کر کے چار ماہ سے زاٸد ہونے والی ہڑتال موخر کرواٸی تھی مگر ان معاملات کا حل نہ کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو یکسر نظر انداز کرتے ہوۓ ان کی گرانٹ ان ایڈ میں کوٸی اضافہ کیا اور نہ ہی ڈویلپمنٹ فنڈ دیا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ختم کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے بورڈز ، چیٸرمین صاحبان ، الاٹمنٹ کمیٹیز حکومت تشکیل دیتی ہے۔ تمام پالیسی سازی اور فیصلہ جات یہی فورمز کرتے ہیں جس میں ملازمین کا عمل دخل نہیں ہوتا۔ اتھارٹیز بنا کر حکومت نے ان کو نہ تو وساٸل مہیا کیے اور نہ ہی اختیارات دیے۔ اس لیے ان اداروں کے غیر فعال ہونے کی ذمہ دار بھی حکومتیں ہی ہیں اور ملازمین کا کوٸی قصور نہ ہے۔ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا انتظام حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا اس کا فوری اہتمام کیا جاۓ۔
احتجاجی پروگرام سے چیٸرمین پی ڈی اے سردار لطیف خان ، سردار داٶد خان لإ آفیسر، سردار ندیم انجم سیکرٹری انتظامیہ، فیاض نقی اے ڈی ایڈمن، سردار اجمل برکت، خالد حسین راہی، زرین زمان، اصغر شاہین، طارق انقلابی، فیاض خان اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں