سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کی رجسٹریشن منسوخ،ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) حکومت آزادکشمیر نے سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی تنظیم سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے تنظیم کو غیر قانونی قرار دے دیا اور محکمہ تعلیم کے احکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں سے غیرحاضر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کریں اور رپورٹ حکومت کو ارسال کی جائے۔ حکومت نے تنظیم کی رجسٹریشن بنیادی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر منسوخ کی ہے۔ محکمہ سروسز نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا- تنظیم کی رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کے بعداساتذہ کا موجودہ احتجاج غیر قانونی قرار تصور ہوگااور اس میں شامل ہونے والے اساتذہ کے خلاف تحت قواعد نوکری سے فراغت کی کاروائی کی جا سکے گی-واضع رہے کہ حکومت پہلے ہی تنظیم کے بعض عہدیدار کو قواعدِ ملازمت کی خلاف ورزی اور اساتذہ کو احتجاج پر ابھارنے کے الزام کے تحت سپیشل پاور ایکٹ کے ذریعے نوکریوں سے فارغ کرنے کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں