مظفراباد..بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار کاانعقاد

مظفرآباد(دھرتی نیوز )بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے زیراہتمام آذاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے شعبہ اکنامکس میں پری بجٹ سیمینار منعقدکیاگیا جس میں کاروباری،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد رواں ماہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے مالی سال کے بجٹ سے قبل سفارشات مرتب کرنا تھا۔قبل ازیں اس طرح کے پروگرامات دیگر اضلاع میں بھی کیے جا چکے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں شرح خواندگی پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے لیکن آزادکشمیر میں ماسوائے سرکاری نوکری کے کوئی بڑی انڈسٹری نہیں اور نہ کاروبار کے مواقع موجود ہیں۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو سرکاری نوکری کے علاوہ کاروبار کی طرف آنا چاہیے۔ سیمینار میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی کئیریرکونسلنگ اور ای کامرس کے ذریعے کمانے کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیمینار میں بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے صدرعمران عزیز ، ڈاکٹر ثمینہ صابر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ اکنامکس ،ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر عبدالرؤف ،فیصل جمیل کشمیری (سوشل ایکٹیوسٹ) اور شاہد وانی رہنما مسلم لیگ نے بطور خاص شرکت کی۔شرکاء نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بےروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اگر حکومت سنجیدگی سے اس پر توجہ دے اور آزاد کشمیر میں کاروبار اور سیاحت کو فروغ دیا جائےتو بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔فورم کے صدرعمران عزیز نے کیا کہ بزنس فورم ہر سال مالی سال کے بجٹ سے قبل پری بجٹ سیمینار منعقد کرتا ہے اور آزادکشمیر بھر سے تجاویز لے کر حکومت کو سفارشات پیش کی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت نے آج تک کاروبار کے فروغ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیے۔انہوں نے موجودہ حکومت سے توقع ظاہر کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ مراعات دیں تاکہ ریاست سے بے روزگاری ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں