پونچھ ڈویژن مٰیں انتخابی مہم یکم اور دو دسمبر کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی،الیکشن کمیشن

مظفراباد(دھرتی نیوز) پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مہم01اور02دسمبر کی درمیانی شب رات 12:00بجے ختم ہوجائیگی۔ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 112ذیلی دفعہ (1) کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 03دسمبر2022پونچھ ڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ / میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔لہذا 01اور02دسمبر 2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد پونچھ ڈویژن میں الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں