کوٹلی۔۔۔عیدالاضحٰی پر احمدی برادری کے دو افراد کی گرفتاری و رہائی

کوٹلی (دھرتی نیوز )آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی احمدی برادری کے دو افراد کو عیدالاضحٰی کے موقع پر گرفتار کرنے کے بعد اب رہا کر دیا ہے۔ان افراد کی اسی علاقے کے ایک مسلم نوجوان سے تلخی ہوئی تھی جو دوربین لگا کر احمدی برداری کے گھروں میں جھانک رہا تھاجس پر احمدی برداری کے افراد اور اس نوجوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔کوٹلی پولیس کے مطابق نوجوان نے اس مسلے کومذہبی رنگ دے کر تھانے میں درخواست دی اور شک کا اظہار کیا کہ ممکن ہے احمدی برادری نے قربانی دی ہو۔جس پر احمدی برداری کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا مگر بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ احمدی برداری نے دوربین سے دیکھنے والے نوجوان سے اس بنا پر تلخ کلامی کی کہ وہ ’ہماری خواتین کو دیکھ رہا ہے‘ جبکہ دوربین سے دیکھنے والا نوجوان اس لیے دیکھ رہا تھا کہ ’کہیں وہ قربانی تو نہیں کر رہے۔‘پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان صلح کروا کر احمدی برداری کے دو افراد کو رہا کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں