75 ویں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے ڈائمنڈ جوبلی 75 ویں یوم تاسیس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔یوم تاسیس کی جائے تقریب پریڈ گراؤنڈ میں انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کی ریہرسل ہوئی۔جس میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن اور ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سروسز ندیم جنجوعہ، ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ایس ایس پی پولیس سردار یاسین بھی تقریب میں شریک تھے۔یوم تاسیس کے حوالہ سے گراؤنڈ کو بہترین انداز سے سجایا گیا ہے۔ شائقین کے بیٹھنے کے لیے الگ الگ انکویژرز بنائے گئے ہیں۔ گراؤنڈ کی سجاوٹ کشمیر کی آزادی، ثقافت، سیاحت، صحافت،آبی وسائل پر مشتمل بینرز سے کی جارہی ہے جن پر تحریک آزادی سے یکجہتی پر مبنی پیغامات درج ہیں۔ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پولیس، ریسکیو، شہری دفاع پریڈ میں شریک ہونگے۔ مرکزی تقریب میں قائمقام صدر،وزیراعظم،وزراء حکومت، سرکاری افسران اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ تقریب میں سکولوں کے بچے اور بچیا ں ملی نغمے پیش کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں