باغ۔۔ کرنٹ لگنے سے دو بچیاں زخمی،ایک کی حالت نازک

باغ (دھرتی نیوز )اقبال کالونی باغ میں دو کمسن بچیاں مسماۃ عنایہ سرفراز دختر محمد سرفراز عمر 5سال سکنہ پنیالی باغ ،مسماۃ پارسہ اختر دختر محمد اختر 07سال سکنہ کوٹیڑہ مست خان حال مقیم اقبال کالونی باغ اپنے مکان کی چھت پر کھیلتے ھوئے بجلی کی مین لائن سے ھاتھ لگنے پر کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ھوگئیں ۔انہیں ڈسٹرکٹ ھسپتال باغ لایا گیا۔جہاں سے عنایہ سرفراز کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں