راولاکوٹ۔19 جولائی کو تنویرالیاس تاریخی جلسے سے خطاب کریںگے، پریس کانفرنس

راولاکوٹ( ) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کل 19 جولائی کو صابر شہید اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ اہم قومی معاملات پر اپنا موقف دیں گے۔جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو دن رات کام کر رہی ہیں۔نوجوان اس جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔پیر کو یہاں غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں سابق کوآرڈینیٹر سردار شبریز خان ،سردار افنان نواز،سردار عمران یاسین ،طاہر سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے،اس دن قرار داد الحاق پاکستان منظور ہوئی تھی۔اسی دن کے حوالے سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے راولاکوٹ کے مقام پر جلسہ عام کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کیا کہ اس جلسہ کے دوران موجودہ حکومت کی جانب سے اساتذہ پر تشدد و گرفتاریوں اور خوراک پر سبسڈی ختم کرنے کرنے جیسے معاملات پر بھی اہم اعلان کریں گے۔انہوں نے پونچھ ڈویژن کے عوام اور خاص کر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جلسے کو کامیاب کرنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس ہماری امید کی آخری کرنے ہیں ۔عوام ان کے ساتھ ہیں اور جلد وہ دوبارہ اقتدار میں ائیں گے اور وہی اس پسی ہوئی عوام کے مسائل حل کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں