عدالتی حکم پر امام مسجد سمیت چار افراد کے خلاف ایف آئی ار درج

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ پولیس نے ایک عدالتی حکم کے تحت ان چار افراد کے خلاف زیر دفعہ PC-153A ایف آئی ار نمبر 207 درج کی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر منفی پوسٹیں شیئر کر کے اور دھمکیاں دے کر ایک مقامی شہری کی ملکیتی اراضی میں لگنے والے تفریح میلے کے انعقاد کو روکا جس سے مقامی شہری کو نہ صرف ذہنی کوفت ہوئی بلکہ مالی نقصان بھی ہوا۔یہ درخواست عبدالباسط خورشید سکنہ دریک نے مقامی عدالت میں اس وقت دائر کی جب پولیس نے ان کی درخواست پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔عدالت نے مقامی پولیس کو جن چار افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کا حکم دیا ان میں شاہد خورشید سکنہ اپر متیال میرہ،اتفاق حسین سکنہ ترنوٹی،فرید احمد سکنہ علی سوجل اور نجیب ریاض سکنہ راولاکوٹ شامل ہیں۔ان افراد نے ”جرگہ“ کے نام سے ایک تنظیم بنا رکھی ہے اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات کے داعی ہیں۔ان افراد میں شامل اتفاق حسین ایک مسجد کے امام بھی ہیں۔درخواست گذار کا دعویٰ ہے کہ اسے ان افراد نے دھمکیاں دی ہیں اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔پولیس نے ایف آئی ار درج کرنے کے بعد تفتیش ایک پولیس افیسر کے سپرد کی ہے تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واضع رہے کہ یہ تفریح میلہ بعد ازاں مذکورہ جگہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر لگایا گیا جہاں پندرہ دنوں تک جاری رہا لیکن کسی بھی طرح کا احتجاج نہیں کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں