موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے،سردار تنویر الیاس

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے یوم قرارداد الحاق پاکستان کی مناسبت سے راولاکوٹ میں منعقدہ تاریخ ساز عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ آج ہم اپنے اکابرین کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کا ایمان ہے ۔ہم پاکستان کا حصہ ہیں اور پورے جموں کشمیر کا الحاق پاکستان کیساتھ ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور انکے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا جو فیصلہ کیا تھا ہم اپنی قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پونچھ کی دھرتی کے ہمارے عظیم آباو اجداد نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں۔ یہ خطہ تحریک آزادی کیلئے آن اور شان ہے۔ ہمارے اجداد نے اپنی کھالیں کھنچوائی لیکن آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا۔ ہمیں اپنے خطے کی غیرت اور حمیت پر مان اور آن ہے۔ کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ بطور وزیراعظم ہم نے وہ تاریخی کام کیے جو 30 سال میں کوئی نہ کر سکا۔ پونچھ کے نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ ریاست پر نظریں جمائے بیٹھا ہے۔ آزادکشمیر کی عزت اور وقاذ پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ ایل او سی کے پار قریانیاں دینے والوں کو سے امیدیں ہیں ہم انکی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کا قصور ہے کہ ہم آر پار کا احساس نہیں کرتے وہاں کے لوگ مسلکل قربانیاں دے رہے ہماری سیاسی قیادت نے مہاجرین کشمیریوں کا خیال نہیں کرتی بلکہ یہ لوگ ذاتی جائیدادیں بنانے پر وقت گزارتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے۔ڈھائی ماہ تک کابینہ نہیں بنی اور وزراء کو محکمے تک نہ دئیے گئے۔ یہ سیدھی سیدھی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں تین دہائیوں بعد صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن منعقد کرائے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ اقتدار کرنا عوامی حکومت کا حق ہے۔ حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو مالی اور ترقیاتی اختیارات دیں ورنہ ریاست میں انکے حقوق کیلئے ہر محاذ پر تحریک چلائیں گے۔ ان نمائندوں کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پاس جانے کو تیار ہوں۔ آزادکشمیر اپنے وسائل سے فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ دھرنا مظاہرین کا بجلی بارے مطالبات درست ہیں۔ 7 ہزار برقیات ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ آزادکشمیر میں سیگریٹ مافیا ٹیکس نہیں دیتا ان کے خلاف تحقیقات کیں تو ہوشرباء انکشافات ہوئے وہ بھی سامنے لاوں گا۔ کمشنر انکم ٹیکس خود کہتا ہے کہ میں کراچی تک حصہ دیتا ہوں۔ راولاکوٹ کے خطے نے ہمیشہ عزت دی تمام لوگوں کا مشکور ہوں۔ آپ کے خلوص کا مشکور ہوں۔ ہمیشہ آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ جلسہ گاہ میں سابق معاون خصوصی سردار امتیاز خان نے جلسہ گاہ مظں قرار داد پیش کی جس میں غازی ملت سردار ابراہیم خان۔ سردار غلام حیدر جنڈالوی ۔سید علی گیلانی سمیت کشمیریوں کی تمام جید قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ سردار ابراہیم خان کے گھر جس قرارداد کی منظوری دی گئی یہ اجتماع اس قرارداد کی توثیق دیتا ہے۔ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ عوام کا احساس محرومی دور کیا جائے اور سردار تنویر الیاس خان بارے متنازعہ عدالتی فیصلہ میرٹ پر فیصلہ واپس لے۔ اجتماع نے الحاق پاکستان کی قرارداد ہاتھ اٹھا کر توثیق کی۔ جلسہ عام کی صدارت سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی نے کی۔ ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب۔ سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار احمد صغیر خان۔ سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار افنان نواز خان۔ سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی ۔ مئیر باغ سردار قیوم بیگ سمیت دیگر بھی سٹیج پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں