نیلم..ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ہیروئین برآمد،ملزم گرفتار

چانگن ،نیلم(دھرتی نیوز)آزادکشمیر کے ضلع نیلم کے کنٹرول لائن پر واقع گاوں چانگن سے سی آئی اے پولیس نے منشیات کے ایک سمگلر کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے تین کلو سے زائد ہیروئین برآمد ہوئی ہے.ایس ایس پی نیلم کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے.ایس ایس پی نیلم مقصود عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ طور پر ہمیں اطلاع ملی تھی کہ اس راستے مظفراباد سے منشیات سمگل کی جاتی ہے جس کے بعد ہم نے سی آئی اے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب حکمت عملی سے ملزم کو گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد کی .ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ہیروئین کہاں سمگل کی جا رہی تھی اور اس گروہ میں اور کون لوگ شامل ہیں لیکن اس قدر زائد ہیروئین کی کھپت نیلم میں مشکل ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں