آزادکشمیر کے ریاستی اثاثوں کے مالیاتی خطرات کو سنبھالنے کی پیشکش

مظفرآباد(دھرتی نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں حکومتِ پاکستان کی ملکیت اور وفاقی وزارتِ کامرس سے ملحقہ آرگنائزیشن نیسشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (NICL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)خالد حامد کی قیادت میں زونل ہیڈ نارتھ زون اسلام آباد خرم ارشاد اور آزاد کشمیر کے انچارج عبدالباسط خان نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بریچ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (C&WD) اور چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو ظفر محمود نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا NICL کا آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ ملکیت منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں سے وابستہ مالی خطرات کو بذریعہ انشورنس سنبھالنا تھا۔اجلاس میں CEO نے NICL کی قانونی و آئینی حیثیت سے بھی آگاہ کیا اور آزاد کشمیر جیسے مختلف خطرات والے علاقہ میں اس کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔CEO نے اس چیز پر بھی نظر ڈالی کی انشورنس آرڈیننس 2000 جسے حکومت آزادکشمیر نے انشورنس Adoptaion & Extensions of Functions) ایکٹ 2007ء کے زریعے اپنایا ہے جس کا سیکشن166 میں یہ واضع درج ہے کہ حکومت کے زیرِ ملکیت منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی انشورنس صرف NICL سے ہی ہو گی جبکہ سیکشن 156 انشورنس آرڈیننس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر ایک ملین روپے کا جرمانہ جبکہ اس پر لگے تار عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کو دس ہزار روپے یومیہ عائد ہوگا۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے وفد کو خوش آمد ید کہا اور سرکاری اثاثہ جات کی انشورنس کی اہمیت پر گفتگو کی۔ سیکرٹری S&GAD، C&WD و ر چیئرمینCBR نے بھی عوامی املاک کی حفاظت کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیف سیکرٹری نے سرکاری اثاثہ جات کی انشورنس کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری مدحت شہزاد کو ہدایات جاری کی کہ مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز کو طلب کیا جائے جو CEO سے NICL اور انشورنس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کریں اور سرکاری اثاثہ جات کے مالیاتی خطرات کو منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔ اجلاس کے اختتام ہر CEO نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیرکو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں