ازاد کشمیر الیکشن کمیشن نے گنڈا پور کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے

مظفرآباد(دھرتی نیوز )ازاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے- علی امین گنڈاپور پر 2021 میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران ووٹ خریدنے کے لیے پیسوں کی تقسیم کی ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج ہوا تھا اور انہیں آذاد کشمیر سے بے دخل کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ عمران خان کے ہمراہ الیکشن مہم میں شریک رہے۔ اب اڑھائی سال بعد الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کو ہدایت کی کہ وہ ملزم کو گرفتار کر کے حاضر کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں