دس گھنٹوں بعد تین صوبائی حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان

اسلام آباد (دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے حتمی اور غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور میں واقع صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 76 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے سوات میں واقع صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 6 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے ہی سوات میں واقع صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 4 میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔پی کے 4 سے جیتنے والے امیدوار علی شاہ نے 30 ہزار 22 ووٹ حاصل کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں