آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وزیراعظم آزادکشمیر نے آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے کابینہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد عملدرآمد روک دیا۔ کمیٹی نے آٹے کی قیمتوں میں توازن پیدا کرنے کے لیے فی من قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ اب اس فیصلے کو موخر کر دیا گیا لیکن پاسکو کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کے باعث پاسکو نے یکم اگست کے بعد گندم کی سپلائی روکنے کی دھمکی دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں