محترمہ مدحت شہزاد کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) تعینات کیے جانے کا امکان

مظفراباد (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر حکومت کے موجودہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) احسان خالد کیانی راوں ماہ 30 اکتوبر کو مدت سروس پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آزاد کشمیر حکومت کی سنیئر ترین سیکرٹری حکومت محترمہ مدحت شہزاد کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ محترمہ مدحت شہزاد موجودہ وقت حکومت کی سنیئر ترین سیکرٹری ہیں۔وہ کچھ عرصہ کشمیر کونسل کے ساتھ منسلک رہیں جبکہ آزادکشمیر میں مختلف محکمہ جات میں وہ خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔موجودہ وقت وہ محکمہ اسپورٹس کی سیکرٹری حکومت ہیں۔محترمہ مدحت شہزاد ایک لمبے عرصے تک محکمہ اطلاعات کی سیکرٹری رہی ہیں جس دوران انہوں نے نہ صرف مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کیا بلکہ حکومتی کارگردگی کو بھی مناسب طریقے سے پیش کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے انہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) لگائے جانے کا اصولی فیصلہ کر رکھا ہے۔خیال ہے کہ احسان خالد کیانی کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔