آل پارٹیز کانفرنس اتوارکو اسلام آباد میں ہو گی،تیاریاں مکمل

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، مجوزہ پندرویں آئینی، ترمیم، ٹوارزم اتھارٹی کے حوالے سے سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آج اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل جس میں وزیراعظم آزادکشمیر،سابق صدور آزاد جموں وکشمیر سابق وزراء اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان، حریت کانفرنس کے نمائندگان، وائس چیئرمین بار کونسل، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار کے صدور بھی شریک ہونگے۔ آزاد کشمیر بھر میں راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے اس کانفرنس کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں نے سابق صدر و بزرگ کشمیری رہنما راجہ محمد ذوالقرنین خان اور سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے پندرویں آئینی ترمیم سے متعلق مضبوط اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو تیرویں ترمیم کے ذریعے ملنے والے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم پاکستان اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی کشمیر ہاؤس میں سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جناب راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات ہوئی جس میں 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انہیں پندوریں ترمیم سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کو دئیے گیے حقوق واپس چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو اُن کی پاکستان میں وزارت عظمی کے دور میں کشمیریوں نے تیرویں ترمیم کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان تحفظات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اُن کے حقوق ملنے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتے مضبوط ہوئے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں