راولاکوٹ، 6کلو سے زائد چرس برآمد،دو ملزمان گرفتار

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ایس ایس پی راولاکوٹ کامران علی کی ہدایات پرخرم اقبال اے ایس پی راولاکوٹ کی نگرانی میں انسداد اسلحہ و منشیات مہم کے دوران تھانہ پولیس سٹی راولاکوٹ کی بڑی کارروائی، بابر رفیق ایس ایچ او راولاکوٹ معہ محمد سجاد ایس آئی۔محمد ذیشان،عمران کنسٹیبلان و عملہ کار خاص نے کارروائی کرتے ہوئے۔ ملزم عفیف سکنہ مجاھد آباد سے 3 کلو 750گرام چرس،ایک ضرب پستول 30 بور معہ 8 دانہ راؤنڈ برآمد کرتے ہوئے ملزم سے دریافت عمل میں لائی۔۔۔ملزم کے انکشاف پر چرس جس سے خرید کی گئی ملزم بلال خان سکنہ پشاور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے 2 کلو 380 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش جاری۔۔اسطرح ملزمان سے کل 6 کلو سے زائد (6130 گرام)چرس برآمد کی گئی، عوام علاقہ،مختلف تنظیموں کی طرف سے پولیس کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ایس ایس پی صاحب راولاکوٹ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ھدایت دی گئی ہیں۔جن کے خلاف پورے ضلع میں کارروائیاں جاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں