ؔڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سردار گلفراز سے ذمہ داریاں واپس لے لی گیئں

مظفرآباد (دھرتی نیوز) ڈائریکٹر جنرل وزیر اعظم سیکرٹریٹ سابق ڈی آئی جی پولیس سردار گلفراز خان سے ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں، اس حوالہ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں تعینات کئے گئے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں چیئر مین احتساب بیورو لگایا جارہا ہے، جمعہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے ان کو سونپی جانے والی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، دھرتی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نوٹیفکیشن کے تحت میری تعیناتی کی گئی اسے واپس لے لیا گیا ہے جس پر میں خوش ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں