پلندری ۔۔ ڈسٹرکٹ کونسلر کے خلاف ایف آئی آر درج

پلندری (دھرتی نیوز) پلندری پولیس نے محکمہ خوراک کے احکام کی تحریک پر ضلع سدھنوتی سے منتخب ہونے والے ایک کونسلر ظہیر جواد کے خلاف سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے ، سڑک بند کرنے ، دھمکیاں دینے جیسے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ محکمہ خوراک کے احکام نے درخواست دی تھی کہ مذکورہ کونسلر چند دن قبل نصف درجن کے قریب افراد کے ہمراہ گورہ مل آئے اور فی بندہ ایک سو من آٹا دینے کے لیے دباؤ ڈالا ۔ ان افراد میں سے کوئی بھی شخص محکمہ خوراک کے پاس رجسٹرڈ ڈیلر نہیں تھا تو انہیں آٹا دینے سے انکار کر دیا گیا تو وہ دھمکیاں دے کر چلے گے۔ دو دن بعد وہ دیگر افراد کے ہمراہ دوبارہ آئے اور مل کے سامنے سڑک بند کر دی ، مل کے گیٹ بند کیے، پتھراؤ کیا اور دیگر اضلاع کو آٹے کی ترسیل رکوا دی۔ پولیس نے درخواست کی روشنی میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی لیکن ابھی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ دو ماہ قبل ہی منتخب ہوئے والے کونسلرز کے خلاف سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے کی یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں