وویمن یونیورسٹی باغ کی نئی عمارت کی تعمیر کا معاہدہ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)
ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کی بنی پساری کے مقام پر باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہو رہا ہے اس سلسلہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پی ایس ڈی پی فنڈڈ پراجیکٹ کے تحت اکیڈمک انفراسٹریکچر کی تعمیر کے لیئے کنٹریکٹر کا ایک شفاف پراسیس کے تحت انتخاب کر لیا گیا ہے۔ آج جامعہ خواتین باغ اور آج سنز کنسٹریکشن فرم کے درمیان یونیورسٹی انفراسٹریکچر کی تعمیر جس میں اکیڈمک بلاک،کیفے ٹیریا،لائبریری اور دیگر عمارات کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پایا ہے. ویمن یونیورسٹی باغ کی طرف سے ڈائریکٹر فنانس صاحبزادہ محمد زاہد اور آج سنز کمپنی کے سی ای او انجینئر عدیل رضا شگری نے معائدے پر دستخط کیئے. عنقریب تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تعمیر کے آغاز پر بنی پساری کے مقام پر ایک افتتاخی پر وقار تقریب کا انعقاد ہو گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید کی خدا داد صلاحیتوں، منظم منصوبہ بندی، وقت اور حالات کے مطابق جامعہ کے مفاد میں بہترین فیصلہ سازی کی بدولت ادارے کو ترقی اور استحکام کے راستے پر نہ صرف گامزن کیا بلکہ آج جامعہ کی تعمیر میں بھی اللہ نے انہیں سرخرو کیا جو کے باالخصوص اہلیانِ باغ اور بالعموم اہلیانِ آزاد کشمیر کے لئیے ایک بہت بڑا کارنامہ ھے . وائس چانسلر، ان کی ٹیم کی کاوش اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے دوسرے مرحلے کے پراجیکٹ پر تیزی سے ڈیزائننگ کا کام جاری ہے، بہت جلد اس پراجیکٹ کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل شرو ع ہو جائے گا. دونوں پراجیکٹس کے تحت اکیڈمکس بلاک کے علاوہ طالبات کے لیے رہائش، ہاسٹلز اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالحمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کہ پراجیکٹ کے لیے بڑی نقصان دہ ہو گی اور کوشش کی جائے گی کہ پراجیکٹ کی تکمیل مقررہ وقت کے اندر کی جائے تا کہ طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں