آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں،ترجمان

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق جملہ سٹیک ہولڈرز (معزز اساتذہ اکرام، والدین، طلبہ و بک سیلرز) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریاست آزادجموں وکشمیر میں جماعت اول تا بارہویں درسی کتب کی تدریس و نفاذ کا مینڈیٹ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو حاصل ہے۔ درسی کتب کی تیاری، طباعت و اشاعت کا مینڈیٹ بمطابق ایکٹ مجریہ 2014آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کو حاصل ہے۔ آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سال اول کی درسی کتب بمطابق پالیسی گزشتہ سال تیارکیں۔ مجاز اتھارٹی نے ان کتب کو تعلیمی سیشن 2022-23سے نافذ کیے جانے کی منظوری دی۔ا س حکم میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم نہ ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا ابہام ہے۔ تمام درسی کتب بروقت پرنٹ ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ اس سلسلہ میں کچھ لوگ جان بوجھ کر بک سیلرز، اساتذہ اکرام اور طلبہ کو گمراہ کر رہے ہیں جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے علاوہ کسی دوسرے ادارے یا فرد کا یہ مینڈیٹ ہے۔ لہذا بذریعہ پریس ریلیز جملہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب کے لاگو ہونے کے بارے میں سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا حکم نامہ بالکل واضح ہے اور اس کے مطابق اطلاق ہو رہا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنا حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ نیز قومی جرائد میں کچھ عناصر مختلف نوعیت کی خبریں مشتہر کر کے معاملہ کو غلط رنگ دے رہے ہیں جن کے خلاف آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ تحت قانون کارروائی کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں