آزاد کشمیر ،24گھنٹوں کے دوران 43افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 43افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 15کا تعلق مظفرآباد، 4کا نیلم، 5کا پونچھ،1کا باغ،12کا سدھنوتی،3کا میرپور اور3کا کوٹلی سے ہے،291افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،1823افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیر میں اب تک425338افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43731افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،42780افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے158مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے158مریضوں میں سے 154مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 4مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں