آزاد کشمیر میں‌ملازمین پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر کی جانب سے وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے حوالہ سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ، بیشتر ملازمین دفتری اوقات کار کی پابندی نہیں کرتے ، تاخیر سے دفتر آتے ہیں اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر دفتر ی اوقات میں ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں، وزیر اعظم نے سرکاری امور کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جملہ افسران ، اہلکاران بروقت حاضری کو یقینی بنائیں گے، سربراہان محکمہ جات آزادکشمیر کے جملہ دفاتر ، سرکاری ملازمین کی دن بھر حاضری ، دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنانے کے علاوہ حکومت کی جانب سے مقررہ اوقات کی پابند ی نہ کرنے والے افسران ، اہلکاران کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائیں گے ، سرونٹس ایکٹ کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ جملہ سرکاری ملازمین متعلقہ سربراہ محکمہ کی اجازت کے بغیر وزیر اعظم آزادکشمیر سے براہ راست ملاقات سے اجتناب کریں ، سرکاری ملازم کی اپنے محکمہ کے علاوہ دیگر کسی ادارے یا محکمہ میں میٹنگ میں شمولیت یا حکام بالا سے ملاقات ضروری ہو تو اپنے بالا افسر سے باضابطہ تحریری اجازت حاصل کرنا لازم ہو گی ، نیز ملاقات ، میٹنگ میں شرکت کے بعد زیر بحث آنے والے معاملات سے متعلق مختصر رپورٹ فوری مجاز افسر کو پیش کرنے کے پابند ہوں گے ،سرکلر میں ان احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں