آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 28 ستمبر کو ہوں گے،شیڈول جاری

مظفراباد (دھرتی نیوز) آزاد جموں و کشمیرچیف الیکشن کمشنر نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا،جمعرات کو یہاں مظفراباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں پولنگ ایک ساتھ 28 ستمبر کو ہو گئی.شیڈول کے مطابق15 سے 22 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے.23 اگست کو کا غذات کی چھان بین کی جائے گی جبکہ اسی روز شام کو ریٹرنگ آفیسر کے دفاتر کے سامنے امیدواران کی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی.کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 25 اگست کو کی جائے گی.26 اور 27 اگست کو ان اپیلوں سے متعلق سماعت ہو گی.29 اگست کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے.29 اگست 2 بجے دن حتمی امیدواران کی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 30 اگست کو امیدواران کو شناختی نشان الاٹ کیے جائیں گے.جبکہ پولنگ 28 ستمبر کو صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی.الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کو فول پروف بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں.سیکورٹی کے لیے وفاقی حکوم سے 35 ہزار سیکورٹی اہلکار طلب کیے ہیں.آزاد کشمیر بھر میں‌انتخابات تک تبادلوں و تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ترقیاتی سکیموں پر بھی پابندی ہو گی.واضع رہے کہ حکومت اور اپوزیشن دنوں اس بات پر متفق تھیں کہ انتخابات 6 ماہ تاخیر سے ہوں اس حوالے سے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں ممکنہ طور پر انتخابات 6 ماہ تک موخر کرنے کے ایکٹ کی منظوری دینی تھی لیکن اب انتخابی شیڈول کے بعد یہ ممکن نہ ہو سکے گا.ادھر سپریم کورٹ نے جمعہ وزیر قانون کو بھی ایک متنازعہ ٹیلیفون کال کے باعث عدالت میں طلب کر رکھا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں