آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم کا احتجاجی مارچ 28جولائی تک موخر

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) آل پارٹیزپیپلز رائٹس فورم پونچھ نے گرڈ اسٹیشن کی طرف احتجاج مارچ ایک ہفتہ کیلئے موخر کردیا ،کال میں توسیع انتظامیہ کی طرف سے مانگی گئی ایک ہفتہ کی مہلت کے باعث کی گئی ، یہ فیصلہ گزشتہ روز فورم کے نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس میں جملہ عہدیداران نے شرکت کی ، واضح رہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں فورم کے زیر اہتمام بیس جولائی کو گرڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کی دھمکی دی گئی تھی ، اس ضمن میں ایک روز قبل انتظامیہ اور فورم کے ذمہ داران کے مابین طویل مذاکرات ہوئے تھے جس میں انتظامیہ نے ایک ہفتہ کی مہلت مانگتے ہوئے یقین دہانی کروائی تھی فورم کے عہدیداران کی ملاقات برقیات کے وزیر اور سیکرٹری سے کروائی جائے گی جس کے بعد اجلاس میں انتظامیہ کی اپیل پر مشاورت سے 28جولائی تک کال کو موخر کیا گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں