اسلام آباد،صدر آزاد کشمیر نے چھٹے مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد سے جہاں آموں کی برآمدات میں اضافہ ہو گا وہاں اس سے ایک بڑا زر مبادلہ حاصل ہو گا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ آج مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آموں کی100 سے زائد اقسام اس نمائش میں رکھی گئی ہیں اس سے جہاں ملک میں مختلف اقسام کے آم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا وہاں بیرون ملک اس کی طلب میں بھی اضافہ ہو گا۔ پاکستان کا آم دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان میں آم کی پیداور تقریباً سالانہ 17لاکھ پانچ ہزار ٹن ہے جبکہ برآمد 142میٹرک ٹن ہے جس سے تقریباً 145ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے اگر اس پر مزید توجہ دی جائے تو پاکستان سے آم کی برآمدات سے ایک خطیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد سینٹورس مال میں چھٹے مینگو فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چھٹے مینگو فیسٹیول کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مینگو فیسٹیول کے مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا گیا اور آموں کی مختلف اقسام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں