اسلام آباد۔۔پی پی پی آزاد کشمیر کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے بدھ کی رات ملاقات ہے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور عدالتی فیصلے کے قانونی پہلو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان صدر پاکسان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین ۔اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر شامل تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدم اعتماد سمیٹ دیگر امور بھی زیر بحث رہے۔ ملاقات میں طے پایا کہ عیدالفطر کے بعد پارٹی مشاورت سے نئی غربت عملی طے کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں