الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیلئے حکومت کو تحریک کر دی

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کیلئے حکومت کو تحریک کر دی
مظفرآباد(دھرتی نیوز) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ریوائزڈ پولنگ سکیم / شیڈول کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز اور رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے شرکت کی۔ بوجہ تعطیلات عیدالاضحی و سالانہ تعطیلات جوڈیشل افسران آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ریوائزڈ پولنگ سکیم کی منظوری دی گئی۔ ریوائزڈ پولنگ سکیم کے شیڈول کے مطابق 14جولائی سے19جولائی2022تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ سکیم کی تیاری و موصولہ تجاویز و اعتراضات کی روشنی میں مسودہ پولنگ کی سکیم کی تیاری کی جائیگی اور20جولائی کو ابتدائی پولنگ سکیم کے مسودے کی اشاعت کی جائیگی۔ 20سے23جولائی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس پولنگ سکیم کے خلاف اعتراضات / اپیلز دائر کی جا سکیں گی جبکہ 21جولائی سے 25جولائی تک ان اعتراضات / اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گی۔ 26جولائی سے30تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اوران کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ 31جولائی سے02اگست تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کیشن کے فیصلہ جات کی روشنی میں حتمی مسودہ کی تیار ی کی جائیگ جبکہ04اگست2022کو حتمی پولنگ سکیم کی اشاعت کی جائیگی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا ے کہاکہ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولنگ سکیم بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکومت سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں