انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں یا پولیس کی،بس ہونے چائیے،جماعت اسلامی آزادکشمیر

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو صاف اور شفاف طریقے سے کرانے کو یقینی بنایا جائے،فوج کی نگرانی میں ہوں یا پولیس کی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے،جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے عوام اعتماد کریں ان کی توقعات پر پورا اتریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات تین دہائیوں کے بعد ہورہے ہیں یہ جمہوریت کی روح اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کو نئی قیادت فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں آزادکشمیر کے باشعور عوام کی خواہش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کا حل ہمارا ایجنڈا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں