باغ۔۔ڈھل قاضیاں میں رشتے کے تنازعہ پرنوجوان قتل،ملزمان گرفتار

باغ (محمود راتھر سے)باغ میں ایک اورقتل کی لرزہ خیز واردات،باغ کے نواحی گاؤں ڈھل قاضیاں میں رات کی تاریکی میں 21سالہ نوجوان ذوہیب ولد محمد ندیم کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔دو ملزمان کو موقع پرعوام علاقہ اور ورثاء نے پکڑ لیا جبکہ باقی چار ملزمان کو پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے گجر کوہالہ کے مقام سے گاڑی نمبر APF001سمیت پکڑکر باغ سٹی تھانہ پہنچا دیا گیا مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع، مقتول کا پوسٹماٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باغ کے نواحی گاؤں ڈھل قاضیاں میں رات کی تاریکی میں شفقت آزاد ساکنہ پاچھیوٹ نے پستول سے فائر کر کے ذوہیب ندیم کو قتل کردیادیگرملزمان میں ریحان آکاش ساکنہ پاچھیوٹ اویس ساکنہ ڈھل قاضیاں باغ،زبیر رزاق،فیض اکبر،نادر حسین پٹھان ساکنہ نیلہ کھتر،جبکہ ان کا سہولت کار اویس ساکنہ ڈھل قاضیاں شامل تھے۔ اس موقع پر مقتول ذوہیب کے والد ندیم اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی جس کی عمر12سال ہے جو راولپنڈی ہسپتال میں اپنی دادی کے ساتھ ہسپتال میں تھی اور وہاں پر شفقت آزاد نے میری بیٹی کو ورغلا کر اس کو اغواء کیا اور چند ماہ کے بعد اس نے میری بیٹی کے ساتھ جعلی نکاح کیا۔ بیٹی کی عمر کم تھی اور انہوں نے دو نمبری کر کے تاریخ پیدائش بھی تبدیل کی اور لڑکی ہمارے گھر آئی لیکن ان ملزمان نے میرے گھر پر نقاب پوش بھرکہ پہن کر حملہ کیا اور بیٹی کو اغوا کرنا چاہتے تھے شور شرابا پر لڑائی ہوئی اسی اثنا میں شفقت آزاد نے ذوہیب کو پستول سے گولی مار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے پولیس کی بروقت کاروائی پر ایس پی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ باغ ودیگر پولیس اہلکاران کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں