باغ ، 1931 سے 5 جنوری 1949 تک تاریخ کی درستگی کے لیے کمیٹی قائم

باغ(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع اور سالمیت ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے یوم دفاع پاکستان پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان اور پاکستانیت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں ہیں مگر اپنی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وفاقی حکومت نے فنڈز کی فراہمی میں کمی کی تو اسلام آباد میں پوری کابینہ کے ساتھ احتجاج پر غور کریں گے، سید خادم حسین شہید نے 6 ستمبر 1947 کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وزیر اعظم نے شہید اول سید خادم حسین شہید کے مزار کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے، آزادکشمیر میں سپیشل بچوں کے 3 تعلیمی اداروں کیلئے 15، 15 لاکھ روپے اور تقریب میں ترانہ پڑھنے والے سپیشل بچوں کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیر اعظم آزادکشمیر نے پولیس کے ملازمین جن کی سروس 7 سال ہو چکی ہے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی سہولیات فراہم کرنے، پولیس ملازمین کیلئے الاونس اور بچوں کی تعلیم کیلئے وظائف کا اعلان کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر پولیس کو خطے کی ماڈل پولیس بنائیں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کے تحت 1931 سے 5 جنوری 1949 کے عرصے کی درست اور حقائق پر مبنی تاریخ مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سید خادم حسین شہید ، سید حسن شاہ گردیزی، راجہ سبیل ،راجہ رفیق ،میجر ایوب خان سمیت تمام تاریخی شخصیات کے حوالے سے کمیٹی بنا رہے ہیں جو ان شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں اداروں کو ان کے ناموں سے منسوب کرنے کی سفارشات مرتب کر کے حکومت کو فراہم کرے گی جس کے مطابق کالجز، سکولوں اور دیگر اداروں کو ان شخصیات کے نام سے منسوب کیا جائے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے تشخص اور اختیارات میں کمی کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے، کشمیر کونسل میں 4 سو ملازمین تعینات ہیں جن کی کبھی شکل بھی نہیں دیکھی، مسلم لیگ کی مقامی قیادت وفاق میں اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے آزادکشمیر کے فنڈز کی فراہمی میں کردار ادا کرے وزیراعظم نے کہا کہ عصبیت اور علاقائی ازم کے بتوں کو توڑنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان و شہید اول سید خادم حسین شہید کی برسی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کی اپنے خطاب میں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ سید خادم حسین شہید سمیت شہداء آزادی کی قربانیوں کے صلہ میں ملنے والی آزادی کی حفاظت کیلئے جان کی پرواہ بھی نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت تاریخ کی درستگی کیلئے کمیٹی بنائے اور اسلاف کی قربانیوں کی یادگاریں بنائے، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کریں گے تقریب سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شہداء آزادی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، سید خادم حسین شہید نے جس مقصد کیلئے قربانی دی اس کی تکمیل ہونا ابھی باقی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے وہ تباہ کن ہے ایسے فعل کو سختی سے کچلنا ہو گا، پاکستانی فوج ہے تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، پاکستان اور فوج کی کردار کشی برداشت نہیں، ادارے اس کا نوٹس لیں برسی کی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری امتیاز نسیم، مفتی سید کفایت حسین نقوی اور عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ سعادت ہمیشہ خانوادہ رسول کے حصے میں آیا کہ انہوں نے ہر دور کے باطل کے سامنے سینہ سپر ہو کر جانوں کے نذرانے پیش کئے، سید خادم حسین شہید نے پاکستان کیلئے قربانی دی، ریاست اگر اپنے ہیروز کو فراموش کرے گی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ، وزیر اعظم قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھنے کیلئے موثر اقدامات کرے، برسی سے سردار ضیاء القمر ،سید زیشان کاظمی ہٹیاں بالا ، سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ ، سردار فرخ ایڈووکیٹ ، راجہ شفاعت ،سید عفیر شاہ گردیزی ، سعید انقلابی، عبدالرشید چغتائی ،جاوید خلیل عباسی ، نثار شائق، سردار مشتاق نیئر ،راجہ عبدالحکیم،، کیپٹن ممتاز، راجہ اشفاق، سید منصف شاہ، سید فاروق شاہ ،سید زوالفقار گردیزی ،سید خالد گردیزی ایڈووکیٹ ،عامر خورشید ،اشتیاق گردیزی ،سید اشفاق گردیزی ،سید وحید گردیزی ایڈووکیٹ ، مرتضیٰ شاہ ، امتیاز شاہین ایڈووکیٹ ظفر عباسی ، کامران قلندر ، مقصود جعفری ، سید نصیر شاہ، ملک آفتاب اعوان، خورشید عالم، شفیق ماگرے، وزیر اعظم کی آمد پر سپیشل بچوں نے ترانہ اور ٹیبلو پیش کیا، وزیر اعظم کو برسی سوونئیر پیش کیا، سید عبدلشکور گردیزی نے اپنی پہاڑی کتب کا سیٹ وزیراعظم کو پیش کیا۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں