بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کی درستگی ،حکومت کی سپریم کورٹ میں درخواست

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر میں عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں میں کی جانے والی تبدیلیوں پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی ہے ۔ راجہ سجاد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور نئی حلقہ بندیاں کے حوالے سے عام شہریوں کی جانب سے عدالتوں میں دائر مقدمات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت کے ہی مقرر کردہ فارمولے کے تحت بنائی گئی تھیں جس کے لیے آخری مردم شُماری کا سہارہ کیاگیا تھا۔اس فارمولے کے تحت کئی یونین کونسلز بھی نئی بنائی گئی ہیں۔سپریم کورٹ میں جمعہ کوحلقہ بندیوں کے ایشو کو یکسو کرنے کیلئے مزید وقت کی درخواست پر راجہ سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں دلائل پیش کریں گے۔یہ درخواست ایک ایسے وقت میں دائر کی گئی جب جمعرات کو قانون ساز اسمبلی بلدیاتی انتخابات کے التواء سے متعلق ایک قرار داد پر رائے شماری کرنے جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم نے بھی اسمبلی میں کسی ادارے کا نام لیے بغیر قدرے سخت الفاظ میں اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کو سپریم قرار دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں