بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار کردہ ووٹر فہرستیں جعلی ہیں،پی پی پی آزاد کشمیر

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پاکستان پیلزپارٹی آزادکشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بنائی گی حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں کو بوگس قرار دیتے ہوے کہا ہیکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کی گی ووٹر فہرستوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر بنایا گیا،پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی ان انتخابات کو متنازعہ بنا کر راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے،موروثی سیاست کی وجہ سے عام کارکن کو آگے آنے کا موقع نہیں مل رہا،بلدیاتی ادارہ جات واحد پلیٹ فارم تھا کہ جہان سے قیادت اور لیڈر شپ پیدا ہوتی ہے لیکن ایک سازش کے تحت ایسا نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ اتوار کو یہاں غازی ملت پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار اعجاز صدیقی نے ضلعی صدر پی پی پی پونچھ سردار عامر خورشید،تحصیل صدر پیر مرتضی، سردار ثاقب فاروق، رؤف قادری، نزیر اعوان، سلیم بیگ، ابرار ایڈوکیٹ، ایاز خادم، تابش ریاض نصیر، زرین خان۔ محمد حلیم خلیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ذاتی پسند وناپسند پر بنائی گی حلقہ بندیوں اور بوگس ووٹر فہرستوں کے تحت مجوزہ بلدیاتی انتخابات کسی صورت قبول نہیں، 2017کی مردم شماری جعلی، غیر مصدقہ اور متنازعہ ہے جس کو بنیاد بناتے ہوے تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے محکمہ مال کے ذریعے ذاتی پسند ؤنا پسند کی بنیاد پر نام نہاد حلقہ بندیاں عمل میں لائی گی ہیں جس کے خلاف آزادکشمیر بھر کے عوام نے عدم اعتماد کیا اور اب دوسرے مرحلے میں بوگس ووٹر فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ وارڈز یونین کونسلز اور موضع جات کے سینکڑوں ووٹ دوسری وارڈز اور یونین کو نسلی میں شامل کیے گے ہیں جبکہ درجنوں اہل ووٹرو کو ووٹر فہرستوں میں شامل نہ کر کے انہیں ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے متنازعہ فیصلوں سے انتخابات کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور کچھ لوگ ایسی سازشوں سے انتخابات کو ایک دفعہ پھر التوا میں ڈلوانا چاہتے ہیں انہوں نے تمام جماعتوں کو دعوت دی کہ سب مل کر اس پر آواز بلند کریں پیلز پارٹی اسمبلی میں اور اسمبلی سے باہر اس پر اختجاج کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 1991 سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے،جس کی وجہ سے نچلی سطح پر کارکنوں کو اوپر آنے اور لیڈر شپ کو پروان چڑھنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔خاندانی اور موروثی سیاست نے کارکنوں کا حق چھینا ہے اور لہذا بلدیاتی انتخابا ت ہر حال میں ہونے چائیں لیکن موجودہ ووٹڑ فہرستوں کے تحت یہ الیکشن محض ڈرامہ ثابت ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں