بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی ،ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں بھی تقربیات

گڑھی خدا بخش،مظفرآباد،راولاکوٹ(دھرتی نیوز) گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی 15 ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 سال گزر چکے ہیں، جب سے آپ کی بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو آپ سے چھینا گیا، میں آپ سب کو پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں اور پاکستان کے سیاسی کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔سلیکٹڈ کے سہولت کار کو بھی بڑی عزت سے خدا حافظ کہہ دیا، یہ جیالوں کی کامیابی اور جمہوریت کا انتقام ہے، آصف زرداری، فریال تالپور کو جیلوں میں ڈالنے والوں کا آپ نے صیح بندوبست کر دیا، پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے فوج، عدالت نے نہیں پارلیمان نے وزیراعظم کو گھر بھیجا، وہ پہلا وزیر اعظم ہے جس کو دھاندلی سے نہیں نکالا گیا، جیالوں کا کریڈٹ وہ وائٹ ہاؤس، جوبائیڈن کو دینا چاہتا ہے، آپ کو امریکا نہیں بلاول ہاؤس کی سازش نے نکالا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کو اور اس سوچ کا بتانا چاہ رہا ہوں، جو سمجھ رہے تھے کہ بی بی کو شہید کرکے ان کی جماعت کے سفر کو روک سکتے تھے، بتانا چاہتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش میں ایک نظر دوڑائیں یہاں پندرہ سال بعد بھی انسانوں کا سمندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر کے جیالے آج بھی یہاں موجود ہیں، شہید محترمہ بے نظیر کے بہن بھائی اور سیاسی کارکن آج بھی یہاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 سال کے بعد بھی اس ملک، اس جماعت کے سیاسی کارکن اور ہمارے عوام نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو نہیں بھولے ہیں، آج بھی ہم ان کے سیاسی فلسفے پر چلتے ہیں، سیاسی نظریے کے مطابق چلتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ وہ گناہ کیا تھا جس کی وجہ سے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، کیا یہ گناہ تھا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی تھیں، کیا ان کا گناہ یہ تھا کہ وہ نہ صرف پاکستان کی لیڈر تھیں بلکہ وہ تو عالمی دنیا کی لیڈر تھیں، وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن کر پوری مسلم امہ کا فخر تھیں۔شہید جمہوریت بنت ایشیا سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں بھی تقربیات کا انعقاد کیا گیا،اپوزیشن لیدڑ چوہدری لطیف اکبر کی رہائش گاہ پر خواتین کی ایک بڑی تقریبات کا انعقاد،تقریب کا اغاز قران خوانی سے کیا گیا تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں ختم شریف کے بعد مفیل نعت اور اس کے بعدبرسی تقریب کا انعقاد ہوا۔راولاکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی، پی ایس ایف کے زیرے اہتمام شہید محترمہ بنظیر بھٹوکی پندرویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ بنا?ی گ?ی برسی کی تقریب راولاکوٹ سرکٹ ہاوس میں منعقد ہو?ی تقریب کے مہمان خصوصی سردار عامر خورشید تھے اور تقریب کی صدارت حلقہ صدر حمید افضل نے کی اور سٹیج سکرٹری کے فرایض روف قادری نے ادا کیے برسی سیخطاب کرتے ہو? مقررین نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر ضلع صدر عامر خورشید، حلقہ صدر حمید افضل، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنا?زر اعجاز صدیق،مرکزی نا?ب صدر پی ایس ایف آزاد کشمیر سردار ری?س خان، آبشارکفایت، تحصیل صدر پیر مرتضی، کونسلر وحید حسین خان،روف قادری،ابرار حقانی، کونسلر نوشین کنول ایڈووکیٹ،پی ایس ایف کے مرکزی کوآرڈیشن تابش ریاض بلال تاج، پی ایس ایف جامع پونچھ سے وقاص، آصف اعظم، سردار نصیر،اور دیگر نے خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں