جی 20 کا سربراہی اجلاس سری نگر کے بجائے نئی دہلی میں ہونے کا امکان

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کے سابق وزیر اور بی جے پی کے رہنماسبرامنیم سوامی نے دعوی کیا ہے کہ چین اور پاکستان کے اعتراض پردنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس سری نگر کے بجائے نئی دہلی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مودی حکومت جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔اپنی ٹویٹ میں سوامی نے لکھا کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اسے جموں و کشمیر میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد چین اور پاکستان نے شور مچایا اور اب یہ اجلاس دلی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاید پرگتی میدان میں۔ 54 انچ کی چھاتی۔بی بی سی نے سبرامنیم سوامی سے پوچھا کہ کیا انھیں حکومت سے کوئی اطلاع ملی ہے کہ جموں و کشمیر میں جی 20 سربراہ اجلاس نہیں ہو گا؟ اس کے جواب میں سوامی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی بہت سی رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ یہ کانفرنس دلی میں ہی ہوں گی۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ پرگتی میدان میں ہی ہو گی۔ یاد رہے بھارتی حکومت نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا سربراہی اجلاس مقبوضہ کشمیر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والی پہلی بڑی بین الاقوامی کانفرنس ہو گی۔ پانچ اگست سنہ 2019 کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔جی 20 دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم ہے۔ عالمی جی ڈی پی میں ان 20 ممالک کا حصہ 80 فیصد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں