حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کے منصوبےبنا رہی ہے،شاہ غلام قادر

راولاکوٹ/ تھوراڑ(دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہےکہ حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں قبل از وقت دھاندلی کی مرتکب ہو رہی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے. ترقیاتی منصوبوں کو بطور رشوت استعمال کرکے لوگوں کے ایمانوں کا سودا کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ایل اے -22 تھوراڑ میں ورکر کنونشن و تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا.اس موقع پر سابق وزراء حکومت ڈاکٹر محمد نجیب نقی, سردار طاہر انور, سردار عبدالخالق وصی,سردار اعجاز یوسف۔ چوہدری اعجاز کھٹانہ, سردار ریاض روشن, سردار عبدالجبار, سردار نصیر جنت, بیرسٹردانش ریاض, چیٸرمین الطاف۔سردار قمر جہانگیر۔ راجہ نوید۔ سردار خورشید۔اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب میں صدر جماعت شاہ غلام قادراورسابق وزیر حکومت ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے حلقہ تھورڑ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا.معروف سیاسی و سماجی شخصیت عابدعزیز کے علاوہ سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اپنے کنبے قبیلے سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو قاٸد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف۔ صدر جماعت محمد شہباز شریف اور اپنی طرف سے مبارک باد دیتے ہوۓ کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت مسلم لیگی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ہم جماعت میں نٸے شامل ہونے والوں کو ان کا جاٸز مقام دیں گے۔انہوں نے مزید کارکنان مسلم لیگ ن بلدیاتی کو شفاف بنانے کے لیے پہرا دیں اور دھاندلی کو روکیں بلدیاتی انتخابات سے نوجوان قیادت سامنے آئے گی نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں کارکنان مسلم لیگ ن اپنے اپنے حلقوں میں جماعت کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،صدر جماعت میاں شہباز شریف کا بیانیہ گھر گھر تک پہنچائیں۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ نواز شریف محسن پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے ممار ہیں ہیں پاکستان اس وقت سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے لیکن آج وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف عوام کے درمیان ہیں انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور خود سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں اور دوسری طرف سیلاب متاثرین کی داد رسی کے بجائے سیاسی ٹھک عمران نیازی جلسے کر رہا ہے پاکستان اور کشمیر کے عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کس نے کی اور پاکستان کا خادم کون ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزان کیا اور بھرانوں سے نکالا ہے اور اس بار بھی مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے گی۔اس قبل صدر مسلم لیگ (ن) آزادجموں و کشمیر شاہ غلام قادرسابق وزیر حکومت ڈاکٹر محمد نجیب نقی, چوہدری اعجاز کھٹانہ, سردار ریاض روشن, سردار عبدالجبار, سردار نصیر جنت, بیرسٹردانش ریاض اور دیگر کے ہمراہ ٹاٸیں پہنچے تو جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہناۓ گیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں