رئیس الاحرار پوری کشمیری قوم کے لیڈرتھے،وزیر اعظم کا برسی پر پیغام

مظفر آباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ چوہدری غلام عباس الحاق پاکستان کے مضبوط داعی اور کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان تھے رئیس الاحرار پوری کشمیری قوم کے لیڈرتھے جنہو ں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کررکھی تھی۔ آپ نے قائد اعظم کے ایک وفادار ساتھی اور تحریک پاکستان کے ایک انتھک سپاہی کی حیثیت میں نظریہ پاکستان کی سربلندی کے لئے جو جرات مندانہ جدوجہد کی وہ بلاشبہ تاریخ پاکستان کا ایک سنہری ورق ہے۔آزادی کشمیر کی جدوجہد میں کشمیری قائد چوہدری غلام عباس کی خدمات بھی ہمارے ذہنوں میں جگمگاتی رہیں گی۔رئیس الاحرار کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم کشمیری لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری غلام عباس کا شمار قائداعظمؒ کے بااعتمادساتھیوں میں ہوتا تھا۔ رئیس الاحرار صاحب کردار، باعمل اوربااصول سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درویش صفت شخصیت اور ملت کیلئے انتہا درجہ کی دردمندی رکھنے والے عظیم انسان تھے۔ چوہدری غلام عباس نے مسلمانان کشمیر کی درست سمت میں رہنمائی کی اور انہیں ایسا پلیٹ فارم دیا جس سے انہوں نے ناقابل فراموش جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاکہ آج رئیس الاحرار کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں