راولاکوٹ،محکمہ برقیات کا اہلکار کرنٹ لگنے سے شدید زخمی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) محکمہ برقیات راولاکوٹ کا ایک لائن مین شہر کے علاقے گرین ٹاون میںبجلی کی لائن کی مرمتی کے دوران کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے ۔لائن مین کا نام طاہر آزاد بتایا گیا ہے.مقامی لوگوں کے مطابق لائن مین بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پر چڑھا ہی تھا کے کرنٹ لگنے سے زمین پر گر گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا .طاہر آزاد کو سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا . طاہر آزاد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ لاٸن مین طاہر کا تعلق سنگولہ گڑوانیاں سے ہے۔
Load/Hide Comments