راولاکوٹ،چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار،رقم برآمد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث مبینہ دو ملزمان اظہر ،گلزار ساکنان گوجرنوالہ کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم مبلغ 6000سمیت آلہ نقب زنی برآمد کر لیے.ملزمان بنک روڈ پر واقع ایک دکان میں نقب زنی کو دوران گشت پر مامور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے.دو دن پہلے یونائیٹڈ بنک کی بنک روڈ راولاکوٹ پو قائم برانچ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بنک کی عمارت کی پچھلی سائیڈ سے کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کیش بکس کاٹنے کی کوشش کی کہ بنک کے کراچی ہیڈ آفس سے پولیس کو اطلاع دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچی لیکن ملزمان پہلے ہی پولیس کو دیکھ کر بھاگ گے.اب دیگر چوری کی وارداتوں میں گرفتار ملزمان سے پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ کیا وہ بنک کی واردات میں بھی ملوث تھے.ایس ایس پی راولاکوٹ کامران علی ،خرم اقبال اے ایس پی راولاکوٹ کی طرف سے سوشل میڈیا آفیشل پیچ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے ۔ضلع راولاکوٹ کے جملہ ایس ایچ او ،چوکی آفیسران کو دن،رات پولیس گشت مؤثر بنانے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ھدایات بھی کی گئی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں