راولاکوٹ ،طلباء کی وین حادثے کا شکار ،چار طالب علم زخمی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) راولاکوٹ کے قریب چہڑھ کے مقام پرشفٹ لانے والی سوزوکی کیری حادثہ کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجہ میں چار طلباءمعمولی زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر محفوظ رہے ، زخمیوں کو فوری سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ہے ، یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا ، بتایا گیا ہے کہ طلباءکو تعلیمی اداروں میں لانے والی شفٹ کی یہ گاڑی مخالف سمت سے اوو ر ٹیک کرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی ، حادثہ کے بعد فوری مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں